فواد چودھری کی پرسوں نیب طلبی اڈیالہ جیل میں اہلخانہ سے ملاقات

اسلام آباد راولپنڈی (وقائع نگار+ نوائے وقت رپورٹ) نیب نے جہلم، پنڈدانخان دوہرا کیرج وے کرپشن کیس میں فواد چودھری کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔ فواد چودھری کو 13 نومبر صبح 10 بجے نیب راولپنڈی پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ فواد چودھری پیش کر اپنا بیان ریکارڈ کروائیں۔ سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری سے ان کے اہلخانہ کی ملاقات ہو گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں فواد چودھری کے اہلخانہ نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ملاقات کیلئے درخواست دائر کی تھی۔ فواد چودھری سے ملاقات کی درخواست ان کی والدہ اور دونوں بیگمات نے دائر کی تھی۔ درخواست گزار کے وکیل فیصل چودھری نے کہا تھا کہ فواد چودھری کی والدہ لاہور سے آئی ہوئی ہیں۔ وہ اپنے بیٹے سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی خواہش مند ہیں۔ عدالت نے جیل قواعد کے مطابق دونوں بیگمات اور والدہ کو فواد چودھری سے جیل میں ملاقات کی اجازت دی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...