صدر وفاق کی علامت آئین کے مطابق ذمہ داریاںسرانجام دینی چاہئیں: مرتضیٰ سولنگی

Nov 11, 2023

اسلام آباد (خبر نگار + خبر نگار خصوصی) نگران وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے کسی کو بھی کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہئے، نگران حکومتوں کا کام انتخابات کروانا ہے،انتخابات کروانا الیکشن کمشن کی ذمہ داری ہے جو وہ ادا کر رہا ہے، صحافی غیر جانبدارانہ رپوٹنگ کریں،فریق نہ بنیں،معلومات کی فراہمی کی کیلئے فائدہ مند اور کسی کیلئے نقصان دہ ہوتی ہے، خبر دیتے ہوئے خبر بننے سے بچنے کی کوشش کریں، متاثرہ فریق کا غصہ صحافیوں پر اترتا ہے،جان محمد مہر کے قاتلوں کو پکڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، میڈیا مالکان کو ورکرز کو استعمال کرکے ردی کی ٹوکری میں ڈالنے نہیں دینگے، صحافتی تنظیمیں اور متاثرہ صحافی اپنی شکایات درج کرائیں پیمرا کے ساتھ ملکر اس کا حل نکالیں گے، کسی صحافی یا میڈیا ورکر کا چولہا ٹھنڈا نہیں ہونے دینگے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب، یونیسکو اور ارادہ کے اشتراک سے این پی سی میں صحافیوں کے خلاف تشدد، انتخابات کی شفافیت، اور عوامی قیادت کا کردار کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سیمینار سے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹق، این پی سی کے صدر انور رضا، سینئر صحافی ناصر زیدی، فوزیہ شاہد، بدر عارف، اقبال خٹک، عبدالاحد، اور مختار احمد علی نے بھی خطاب کیا، افضل بٹ نے کہا صحافی کی طرف سے کوئی ایک بھی غلط رپورٹ انتخابات کے پورے عمل کو متنازعہ بنا دیتی ہے لہذا رپورٹرز کو چاہیئے کہ وہ غیر جانبدار ہو کر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کریں، پی ایف یو جے نے تمام میڈیا ہاوسز اور صحافیوں سے کہا ہے کہ وہ انتخابات کے حوالے سے کوئی بھی ابہام پیدا نہ کریں،کچھ میڈیا مالکان نے چینلز خریدنے کے بعد بڑے پیمانے پر چھانٹیاں شروع کر دی ہیں،وزرات اطلاعات پیمرا کے ساتھ ملکر اس حوالے سے ٹھوس لائحہ عمل بنائیں،گذشتہ حکومت نے پیمرا ترمیمی ایکٹ منظور کیا تھا اس حوالے سے اگلا عمل جلد مکمل کیا جائے تاکہ متاثرین اور صحافتی تنظیموں کو ایسے میڈیا ہاوسز جو تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور نوکریوں سے برطرفی میں ملوث ہیں کے خلاف پلیٹ فارم میسر آ سکے،21 نومبر کو جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف کراچی پریس کلب سے وزیر اعلی ہاوس تک احتجاجی مظاہرہ کرینگے اور وزیر اعلی ہاوس کے باہر دھرنا دینگے، این پی سی کے صدر انور رضا نے کہا کہ صحافیوں کیخلاف جرائم کو فوری طور پر روکنا ہو گا، سینئر صحافی ناصر زیدی نے کہا کہ جب صرف پرنٹ میڈیا تھا تو سیکھنے کا عمل زیادہ تھا، ایڈیٹرز کے کمزور کردار سے بھی صحافیوں کیلئے خطرات میں اضافہ ہوا ہے،اس ملک میں کبھی بھی آئین اور قانون کی حکمرانی نہیں رہی،صحافیوں کو ریاستی بیانیہ اپنانے پر مجبور کیا جاتا ہے جس سے صحافت کو نقصان پہنچا، فوزیہ شاہد نے کہا کہ ہم نے مذہب کا لبادہ اوڑھ کر سچ کو چھپانا شروع کر دیا ہے،کسی صحافی پر کسی سیاسی جماعت کا لیبل لگنا افسوسناک بات ہے جس کے اثرات آنے والے انتخابات پر بھی پڑینگے، بدر عارف نے کہا کہ میڈیا کی وجہ سے حکومتوں کی کارکردگی بہتر رہتی ہے،پریس کی آزادی عوام کے مفادات میں ہے، فافن کے عبدالاحد، مختار احمد علی، اقبال خٹک اور آفتاب عالم نے کہا معلومات کی فراہمی میں رکاوٹ اظہار رائے کی آزادی پر قدغن لگانے کے مترادف ہے، تقریب کے آخر میں شاندارصحافتی خدمات کے اعتراف میں سینئر صحافی ناصر زیدی اورسی آر شمسی کو نثار عثمانی ایوراڈ سے نوازا گیا، سی آر شمسی کا ایوارڈ انکے صاحبزادے سعد شمسی نے وصول کیا، یہ ایوارڈز پی ایف یو جے کی ایبٹ آباد میں ایف ای سی کے موقع پر بلوچستان انٹرنیشنل تھنک ٹینک اور فرینڈز آف یونیوسز سوسائٹی کی طرف سے دیئے گئے ہیں جو آر آئی یو جے کے صدر عابد عباسی اور جنرل سیکرٹری طارق علی ورک نے امانتا" وصول کئے تھے۔ سولنگی نے ٹویٹ میںکہا صدر عارف علوی وفاق کی علامت کے طور پر آئینکے مطابق فرائض اور ذمہ داریاں سرانجام دینی چاہئے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو آئین ‘ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ہے۔ 

مزیدخبریں