منی لانڈرنگ اور مشکوک ٹرانزیکشن پر سخت سزائیں دی جائیں، آئی ایم ایف

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرضہ پروگرام کے تحت تکنیکی مذاکرات مکمل ہوگئے اور پیر سے پالیسی نوعیت کی بات چیت شروع ہوگی، ذرائع نے بتایا ہے کہ تقریبا نوعیت کے مذاکرات کے دوران پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پاور سیکٹر ریونیو ٹیکس اصلاحات، نجکاری تخفیف غربت سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی، ذرائع کا کہنا تھا کہ تکنیکی مذاکرات کا مرحلہ، خوش اسلوبی سے مکمل ہو گیا ہے اور اس میں کوئی بڑا ایشو سامنے نہیں آیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو یقین دلایا گیا ہے کہ ملک کا ٹیکس ریونیو ٹارگٹ پر ہے، اس کا ہر ماہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جاتا ہے، اگر کسی مرحلہ میں ٹیکس ریونیو میں کمی کا خدشہ ہوا تو نئے اقدامات ضرور کیے جائیں گے، خاص طور پر ایسے شعبے جہاں پر ابھی صلاحیت سے کم ٹیکس جمع ہو رہا ہے ،ان پر نئی ٹیکسیشن کی جا سکتی ہے جن میں ریٹیلرز شامل ہے جن پر ایف بی ار اپنے اختیارات کے تحت فکس ٹیکس نافذ کر سکتا ہے، تاہم پراپرٹیز اور زراعت کے شعبوں پر ٹیکسیشن اسی وقت ممکن ہے جب ملک کے اندر پارلیمنٹ کام کرنا شروع کرے گی، نگران حکومت ان کے لیے آرڈیننس نہیں لا سکتی، ان تکنیکی مذاکرات کے درمیان نجکاری اہم موضوع رہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی فنانسنگ گیپ کو پورا کرنے کے لیے نجکاری ایک اہم شعبہ ثابت ہو سکتی ہے، چند ماہ میں پی ائی آے سمیت پاور سیکٹر کے متعدد ادارے نجکاری کی فہرست میں ہے، ان اداروں کی نجکاری کامیابی سے ہوئی تو ملک میں زر مبادلہ کا ان انفلو بڑھے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پالیسی مذاکرات میں یہ جائزہ کامیابی سے مکمل ہو جائے گا، زرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے درآمدات کی آڑ میں منی لانڈرنگ اور مشکوک ٹرانزیکشنز کے خلاف سخت پالیسی بنانے کا مطالبہ کردیا ساتھ ہی آئی ایم ایف نے مشکوک ٹرانزیکشنز پر سزائیں مزید سخت کرنے کی تجویز بھی دے دی۔ایف بی آر، اسٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف کے درمیان رواں مالی سال کے آئندہ آٹھ ماہ میں ٹیکس وصولی پلان، اینٹی منی لانڈرنگ اور مشکوک ٹرانزیکشنز پر مذاکرات ہوئے جن میں ایف بی آر نے ہر سیکٹر سے سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس، کسٹمز اور ایکسائز کی مکمل تفصیلات فراہم کردی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے دسمبر تک منی لانڈرنگ کو روکنے کیلئے ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کو اقدامات سخت کرنے کے لئے کہا ۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...