لشکری رئیسانی کو مسلم لیگ ن میں شرکت کی دعوت، بلوچستان کی ترقی ملکی خوشحالی: شہباز شریف

Nov 11, 2023

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) شہباز شریف سے نوابزادہ میر حاجی لشکری خان رئیسانی نے وفد کے ساتھ ملاقات کی۔ شہباز شریف نے آمد پر حاجی لشکری رئیسانی اور دیگر رہنماو¿ں کا استقبال کیا۔ میر ہمایوں کرد سمیت دیگر بھی ملاقات میں شریک تھے۔ ملاقات میں مجموعی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ شہباز شریف نے حاجی لشکری رئیسانی کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی دعوت دی جس پر حاجی لشکری رئیسانی نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دینے پر شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا کہ ساتھیوں اور دوستوں سے مشاورت کے بعد اپنے فیصلے سے آگاہ کروں گا۔ لشکری رئیسانی نے 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر کامیاب جلسے پر شہباز شریف کو مبارکباد بھی پیش کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، بلوچستان کی ترقی اور عوام کو حقوق کی فراہمی نواز شریف کا ہمیشہ کلیدی ایجنڈا رہا ہے۔ گوادر، سی پیک اور ترقی کا عمل بلوچستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ 16 ماہ کے دوران بطور وزیراعظم بلوچستان کے سب سے زیادہ دورے کئے۔ بلوچستان میں دانش سکول کی بنیاد رکھ دی ہے۔ نوجوانوں کو تعلیم دینا اور ہنرمند بنانا ترقی کے عمل کا حصہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے دوبارہ موقع دیا تو بلوچستان کو ترقی کے عمل میں تاریخی حصہ دیں گے۔ بلوچستان سمیت تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ حاجی لشکری رئیسانی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ملک وقوم کی ترقی کے لئے خدمات اور ویژن کو سراہا۔

مزیدخبریں