امریکی ائیر فورس کے جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت کے حامل اسٹیلتھ بمبار طیارے ’بی 21 ریڈر‘ نے اپنے پہلی اڑان بھر لی ہے،بمبارطیاری کی لاگت 2010 میں 550 ملین امریکی ڈالر تھی تاہم آج اس کی لاگت تقریباً 750 ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔بی 21 بمبار طیارے نے جمعے کی صبح کیلی فورنیا میں ائیرفورس کے 42 ویں پلانٹ سے پہلی مرتبہ باہر نکل کر اپنی پہلی اڑان بھری۔ امریکی ائیرفورس ایسے 100 طیارے خرید اپنی بی 1 اور بی 2 بمبار فلیٹ سے تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔