نئی دہلی (این این آئی)بھارت نے گزشتہ ماہ قطری عدالت کی جانب سے اپنی بحریہ کے آٹھ سابق اہلکاروں کو دی جانے والی سرائے موت کیخلاف اپیل دائر کردی۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ ہندوستانی بحریہ کے ان 8 سابق افسران تک دوسری سفارتی رسائی مل گئی ہے۔