شیرگڑھ: وین‘ موٹرسائیکل میں تصادم‘ 2 طالبعلم جاں بحق‘ 2 زخمی

Nov 11, 2023

شیر گڑھ (نامہ نگار) ویگن اور موٹرسائیکل میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 2 طالبعلم جاں بحق جبکہ ڈرائیور سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔ ویگن رینالہ خورد سے شیر گڑھ آرہی تھی کہ سٹوڈنٹس زین اور اسد علی 31 ون اے ایل ٹانگوآنہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اللہ تعالیٰ کو پیارے ہو گئے۔ جبکہ ڈرائیور عبدالقادر اور سواری رضوان علی شدید زخمی ہو گئے۔ 1122 نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ساہیوال منتقل کیا۔ بعدازاں ڈرائیور عبدالقادر بلو کو انتہائی سیریس حالت میں جنرل ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا۔

مزیدخبریں