اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان ہندو کونسل نے روشنیوں کے تہوار دیوالی کو غزہ میں جاری کشیدگی کے خاتمے، فوری جنگ بندی سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے پاکستان میں بسنے والی ہندو کمیونٹی کی نمائندہ تنظیم پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلی ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے یڈیو بیان میں ہندو کمیونٹی کو دیوالی کی ایڈوانس مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہندو کیلنڈر میں دیوالی نئے سال کا روشنیوں سے استقبال کا نام ہے، ، دیوالی امن و شانتی کا پیغام ہے پاکستان کے مختلف علاقوں میں دیوالی کے تہوار کو روایتی انداز میں منانے کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دےدی ہے۔پاکستان ہندو کونسل کے سیکرٹریٹ میں ڈاکٹر رمیش کمار کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال ہوا۔