پشاور (نیٹ نیوز) پشاور میں رنگ روڈ پر نامعلوم افراد نے خواجہ سرا غزل کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق خواجہ سرا غزل کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔ واردات کے بعد ملزم باآسانی فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ خواجہ سراو¿ں نے پولیس کو ملزموں کی گرفتاری کیلئے 24 گھنے کا الٹی میٹم دے دیا۔ اگر ملزموں کو 24 گھنٹے میں گرفتار نہ کیا گیا تو سخت اقدامات اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔