لاہور (نامہ نگار) پاکستان کی جیل سے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہائی پانے والے 80 بھارتی ماہی گیر بھارت روانہ ہوگئے۔ سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار 80بھارتی ماہی گیر ملیر جیل سے رہا ہو کر علامہ اقبال ایکسپریس کے ذریعے لاہور ریلوے سٹیشن پر پہنچے۔ ساڑھے تین سال بعد رہائی پانے والے 80بھارتی ماہی گیروں کو ایدھی فاو¿نڈیشن نے خصوصی ویگنوں میں واہگہ بارڈر کے لئے روانہ کیا جہاں سے وہ بھارت روانہ ہوئے۔ ایدھی فاﺅنڈیشن کی جانب سے بھارتی ماہی گیروں کو کو پانچ پانچ ہزار روپے نقد اور تحفہ تحائف بھی دئیے گئے ہیں۔