نجکاری کمشن بورڈ کا اجلاس، پاک چائنا فرٹیلائزر لمیٹڈ کی زیر التوا نجکاری پر بحث

Nov 11, 2023

اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن (پی آئی اے سی ایل) کی نجکاری کے لیے مالیاتی مشیر (ایف اے) کی تقرری کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے ایجنڈے میں ہاس بلڈنگ فنانس کارپوریشن لمیٹڈ (HBFCL) کے مالیاتی مشیرکے ساتھ مالیاتی خدمات کے معاہدے میں توسیع اور فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ (FWBL) کی نجکاری پر مالیاتی مشیر کے ساتھ مالیاتی خدمات کے معاہدے کی بحالی بھی شامل تھی۔ کمیٹی نے پاک چائنا فرٹیلائزر لمیٹڈ کی 35 سال سے زیر التوا نجکاری کے حوالے سے بھی تفصیلی بات کی8دلچسپی رکھنے والی فرمز/کنسورشیمز نے بطور مالیاتی مشیر تعیناتی کے لیے اپنی تکنیکی اور مالی تجاویز پیش کیں۔ طے شدہ معیارات کی بنیاد پر بورڈ کی طرف سے تشکیل کردہ تشخیصی کمیٹی نے ارنسٹ اینڈ ینگ کی سربراہی میں قائم کنسورشیم کی بولی کو سب سے کامیاب بولی قرار دیا۔ بورڈ نے ایک مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی ہے جو بہترین بولی لگانے والے کے ساتھ مالیاتی خدمات کے معاہدے کو حتمی شکل دے گی۔ 

مزیدخبریں