غزہ میں ظالمانہ حملے قابل مذمت‘ جنگ بندی ہونی چاہئے: عبدالخبیر آزاد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تاریخی عالمگیری بادشاہی مسجد لاہور میں جمعة المبارک کے عظیم الشان اجتماع سے چیئرمین مرکزی رو¿یت ہلال کمیٹی پاکستان /خطیب و امام بادشاہی مسجد لاہور سفیر امن مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید فرقان حمید پوری کائنات انسانی کیلئے مکمل دستور حیات ہے۔ قرآن مجید پوری انسانیت کیلئے رشد و ہدایت کا سرچشمہ ہے۔ مولانا سید محمد عبدالخبیرآزاد نے کہا کہ اسرائیل دہشت گرد ریاست ہے، غزہ میں اسرائیلی ظالمانہ حملے قابل مذمت ہیں، غزہ میں فوری جنگ بندی ہونی چاہیے، اسرائیلی ٹینکوں کی غزہ میں بمباری سے ہزاروں فلسطینی معصوم بچے شہید ہوچکے ہیں، آج غزہ لہو لہو ہے، غزہ پر اسرائیلی دہشت گردی، وحشیانہ و ظالمانہ اور انسانیت سوز حملے اور جارہیت کی جارہی ہے، تمام اسلامی ممالک غزہ میں اسرائیلی جارحیت بند کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ یو این او، او آئی سی، یورپی یونین، اسلامی ممالک اسرائیلی ظلم و جبر اور قتل عام کو ختم کرانے میں اپنا دباو¿ ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے لوگوں کیلئے خوراک، ادویات اور دیگر امدادی سامان کیلئے راستوں کو کھولا جائے، فلسطین و غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی امداد کو نہ روکا جائے بلکہ ان کے ساتھ تعاون کر نا ہر مسلمان پر فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا فلسفہ خودی تمام نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ علاوہ ازیں عالمگیری بادشاہی مسجد لاہور میں پاکستان میں پوپ فرانسس ویٹی کن سٹی کے سفیر جرمانو سی سی موتے نے اپنے وفد کے ہمراہ سفیر امن مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد سے ملاقات کی جس میں انٹرفیتھ ہارمنی، مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور پیغام پاکستان کے فروغ پر بات چیت کی گئی اور فلسطین و غزہ میں اسرائیلی مظالم اور بمباری روکنے اور جنگ کو بند کرنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی اور فلسطین میں ہونے والے اسرائیلی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے پوپ فرانسس کے سفیر جرمانوسی سی موتے کو پاکستان میں ویٹی کن سٹی کے سفیر بننے پر مبارکباد بھی پیش کی، اور سفیر امن مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے پوپ فرانسس ویٹی کن سٹی کے سفیر جرمانو سی سی موتے کو پاکستان کا عظیم بیانیہ پیغام پاکستان کتاب پیش کی جسے انہوں نے بے حد سراہا، آخر میں پوپ فرانسس کے سفیر جرمانو سی سی موتے نے مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی پاکستان اور بین الاقوامی سطح پر انٹرفیتھ اور انٹرافیتھ ہارمنی کی عظیم خدمات کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...