ورلڈ کپ: انگلینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 338 رنز کا ہدف

آئی سی سی ورلڈ کپ کے 44ویں میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کےلیے 338 رنز کا ہدف دے دیا۔ 

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جارہے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ 

انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ملان اور جونی بیرسٹو نے اننگز کا آغاز کیا اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 13.3 اوورز میں 82 رنز تک پہنچایا جس کے بعد انگلینڈ کی پہلی وکٹ گر گئی۔

افتخار احمد نے پاکستان کے لیے پہلی وکٹ حاصل کی، ڈیوڈ ملان 31 رنز بنا کر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی دوسری وکٹ 18.2 اوورز میں 108 رنز پر گری جب حارث رؤف کی گیند پر جونی بیرسٹو 59 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

تیسری وکٹ پر بین اسٹوکس اور جو روٹ کے درمیان 132 رنز کی پارٹنرشپ نے انگلینڈ کو بڑے ٹوٹل کی جانب گامزن کردیا۔ 

انگلینڈ کو تیسرا نقصان بین اسٹوکس کی صورت میں اٹھانا پڑا جب 84 رنز بنانے والے اسٹوکس کو 240 کے مجموعے پر شاہین آفریدی نے 41ویں اوور کی پہلی گیند پر بولڈ کردیا۔ 

اس کے بعد پاکستانی بولرز نے وکٹیں لینے کا سلسلہ تو شروع کیا، تاہم دوسری جانب اپنی وکٹوں گنوانے سے قبل انگلش بیٹرز رنز بھی بٹورتے رہے۔ 

ہیری بروک نے 30، جوز بٹلر نے 27، ڈیوڈ ولے 15، معین علی 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کرس ووکس 4 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔ 

انگلینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے تین وکٹیں لیں جبکہ محمد وسیم اور شاہین آفریدی نے 2، 2 اور افتخار احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...