لاہور(سپورٹس رپورٹر)بنگلا دیش نے افغانستان کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں 68 رنز سے شکست دیدی۔شارجہ میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ون ڈے میں بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹ پر 252 رنز سکور کیے۔ 253رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی پوری ٹیم 44 ویں اوور میں 184 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ افغانستان نے بنگلادیش کو 92 رنز سے شکست دی۔ میچ میں افغانستان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 235 رنز بنائے تھے جبکہ بنگلادیش ٹیم 35ویں اوور میں 143 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔