لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم نے 22 سالوں میں پہلی بار آسٹریلیا کیخلاف آسٹریلیا کی سرزمین پر ون ڈے سیریز جیتی ہے۔ گرین شرٹس نے 2002ء میں اپنی پچھلی کامیابی کے بعد آسٹریلیا کیخلاف ان ہی کے ہوم گرائونڈ میں 2 طرفہ ون ڈے سیریز جیتنے والی پہلی ایشین ٹیم بن کر تاریخ رقم کی۔ اس کارنامے نے پاکستان کو انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے ساتھ یہ کارنامہ انجام دینے والی تیسری ٹیم کے طور پر جگہ دی ہے۔ ایڈیلیڈ اور پرتھ میں فیصلہ کن جیت کے بعد 3 میچوں کی سیریز کا اختتام پاکستان نے 2-1 سے جیت کر کیا۔ ون ڈے سیریز کی یہ فتح انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی حالیہ ہوم ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد ہے جو آسٹریلیا کے خلاف ان کی آنے والی T20 سیریز سے قبل ایک اہم حوصلے کو فروغ دیتی ہے۔
پاکستان آسٹریلیا میں سب سے کامیاب ایشین ٹیم بن گئی
Nov 11, 2024