لاہور (سپورٹس رپورٹر) صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے کہا سندھ اگلے برس فروری میں شیڈول نیشنل گیمز کی میزبانی کرے گا اور اس کے بعد سندھ گیمز کا بھی انعقاد ہوگا۔ یونائٹیڈ سٹیڈیم میں قائد اعظم ٹرافی ویمن فٹبال ٹیم کے ٹرائلز کے موقع پرمیڈیا سے سردار محمد بخش مہرنے کہا اسلام آباد میں ہونیوالے قائد اعظم گیمز کیلئے سندھ کے کھلاڑیوں کا انتخاب اوپن ٹرائلز کے ذریعے ہوگا۔ کسی بھی کھلاڑی کے ساتھ ناانصافی ہوئی تو ذمہ دار سلیکٹرز ہوں گے۔ کھیلوں کی بہتری کیلئے حکومت سندھ حکومت اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ ہمارے معاشرے میں لڑکیوں کا فٹبال کھیلنا بہت ہی خوش آئندہ ہے۔ اس موقع پر صوبائی پارلیمانی سیکریٹری صائمہ آغا اور سیکریٹری کھیل سندھ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
سندھ فروری میں نیشنل گیمز کی میزبانی کرے گا: صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر
Nov 11, 2024