بھارت کے ساتھ افغانستان کی تجارت 650 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

Nov 11, 2024

 کابل(این این آئی) افغانستان کی وزارتِ صنعت و تجارت نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ افغانستان کی تجارت 650 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔میڈیارپورٹس میں کہاگیاکہ افغانستان کی وزارت صنعت و تجارت کے حکام کے مطابق 2024 کے پہلے 10 ماہ میں بھارت کے ساتھ افغانستان کی تجارت تقریبا ساڑھے چھ سو ملین ڈالر تک پہنچ گئی ۔ترجمان وزارت صنعت و تجارت اخوند زادہ عبدالسلام جواد نے اپنے ایکس اکائونٹ پر لکھا کہ 2024 کے پہلے دس ماہ میں بھارت کے ساتھ افغانستان کی تجارت چھ سو پچاس ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جن میں 447 ملین برآمدات اور تقریبا 203 ملین درآمدات شامل ہیں۔بھارت کو افغانستان کی اہم برآمدات میں انجیر، زعفران، کشمش، سبز زیرہ اور بادام شامل ہیں، جب کہ بھارت سے چینی اور صنعتی خام مال درآمد کیا جاتا ہے۔اس سے قبل وزارت صنعت و تجارت کے حکام نے 2024 کے پہلے 9 ماہ میں افغانستان اور چین کے درمیان 548 ملین ڈالر کے لین دین کی خبر دی تھی، جس میں 12 ملین برآمدات اور 536 ملین کی درآمدات شامل تھیں۔

مزیدخبریں