جمعیت اہلحدیث ملکی میں نفاذ اسلام کیلئے کردار ادا کر رہی:ہشام الٰہی ظہیر

لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدرڈاکٹر علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے کہاہے کہ ہماری جماعت ملکی میں نفاذ اسلام کے لئے اپنا مثبت رول پلے کررہی ہے۔ملک میں سرمایہ درانہ، جاگیر درانہ،سیکولر نظام اور مروثی سیاست نے ملکی وقار اور جمہوریت کو سخت نقصان پہنچایا ہے۔پاکستان میں خلفائے راشدین کے نفاذ کیلئے ہما ری تمام تر جدوجہد جا ری ہے۔ان خیالات کا اظہار اْنہوں نے جمعیت کے مرکزی سیکر ٹریٹ لاہور میں تحصیل کمالیہ سے قاری محمد یحییٰ محمدی کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ وفد نے جمعیت اہلحدیث میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔ وفد میں محمد شہبازخان گادھی، ظفر اقبال، قاری محمد راشد، آصف خان بلوچ، قاری واصف محمود، حاجی عبد الرحمن، یوسف رفیق و دیگرشامل تھے۔

ای پیپر دی نیشن