پی ٹی آئی  والے ٹرمپ کی غلامی کیلئے مرے جارہے ہیں:حسن اشرف بھٹی

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے رہنما حسن اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے جن کا کبھی یہ نعرہ تھا کہ ہم "امریکہ سے چھین کر آزادی لینے والے" ہیں،وہی آج ٹرمپ کی غلامی کے لئے مرے جا رہے ہیں۔اڈیالہ جیل کا قیدی ذاتی فائدے کیلئے ہر کسی کے پائوں پکڑنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہتا ہے۔فتنہ پارٹی کے پی میں جلسہ جلسہ کھیلے یا جلسے میں ایک ہزار یا پانچ ہزار فی کس دیہاڑی دیکر پر بندے لائے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔صوابی جلسے میں حسب روایت میونسپل عملہ، ریسکیو اور پولیس اہلکاروں کو سادہ کپڑے میں لایا گیا۔جلسہ گاہ میں ہی تمام سرکاری ملازمین کی حاضریاں لگیں نام نہاد تبدیلی کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن