محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کی جانب سے میڈیا سیل کے قیام کا نوٹیفکیشن  

لاہور(نیوز رپورٹر)محکمہ لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب نے صوبے بھر میں عوام سے موثر رابطہ اور رڈیپارٹمنٹل اینشیٹوز سے متعلق آگاہی کیلئے ڈویڑنل سطح پر میڈیا سیل قائم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیاہے میڈیا سیل کا مقصد موثر عوامی رسائی کیلئے ڈیپارٹمنٹ کے میڈیااور کمیونیکشن سٹرٹیجی کو بہتر بناناہے - مندرجہ ذیل آفیسر ز کو فوری طور پر اپنے ڈویڑنز میں اپنی موجودہ ڈیوٹی کے علاوہ میڈیا فوکل پرسنز کا رول تفویض کیاگیاہے۔  جن کا کام صوبائی وزیر و سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب کے دوروں کے دوران میڈیا کوریج کویقینی بنانا اور متعلقہ ڈسٹرکٹ انفارمیشن دفاتر سے قریبی رابطہ رکھنا شامل ہے - مقامی لائیوسٹاک بیٹ رپورٹر ز اور میڈیا نمائندوں سے رابطہ رکھنا اور  محکمانہ سرگرمیوں و فارمر فوکسڈ کنٹنٹ پر مشتمل پریس میٹریل (ویڈیو کلپس اور فوٹو گرافس)کو سوشل، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا پر بروقت چلانے کا انتظام کرنا - کسان لائیوسٹاک بیٹھکس،سکول فوکسڈ پروگرامز، ریڈیو ٹاکس اور موبائل ٹریننگ سکول بس ا نیشیٹوز کے اہداف کا حصول او ران کی مانیٹرنگ کرنا شامل ہے -  یہ میڈیا سیلز لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب کی کامیابیو ں اور انیشیٹوزکو صوبے بھر کے لائیوسٹاک فارمنگ کمیونٹی تک پہنچانے کا موثر ذریعہ ثابت ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن