لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے حضرت شاہ رکن عالم ملتانی کے 711 ویں عرس پر مزار شریف پر چادر چڑھائی اور دْعا کی۔انہوں نے تین روز ہ عرس کی تقریبات کے اہتمام پرمحکمہ اوقاف ودیگر محکموں کی کاوشوں کو سراہا‘ مزار شریف پر جاری ترقیاتی سکیم کا بھی جائزہ لیا۔ درگاہ کے وسیع احاطہ کی فرش بندی اور زائرین کے لیے پانی کی فراہمی کیلئے ٹربائن کی تنصیب کیلئے فنڈز کی منظوری دی۔ سیکرٹری اوقاف نے کہا کہ حضرت شاہ رکن عالم نے خطّے ذات پات کی نفی کی اور اسلام کی آفاقی تعلیمات کا ابلاغ کیا۔ سیکرٹری اوقاف نے زونل آفس اوقاف ملتان کے عملہ کو ریونیو جنریشن، محصولاتِ زَر میں اضافہ، وقف لینڈ کی پیدواریت میں اضافہ، بجٹ ٹارگٹ حصول کی کوشش، خانقاہوں کی بہترین مینجمنٹ، مساجد انفراسٹرکچر کی بہتری کی تلقین کی۔ اس موقع پر ایڈ منسٹریٹر اوقاف ملتان زون رانا طارق علی، ایکسیئن اوقاف سید راول علی گیلانی، منیجر ز اوقاف حسین احمد، محمد ارشد صدیقی اور کاشف ندیم سمیت دیگر بھی موجود تھے۔