مسافروں کی سکیورٹی، کوئٹہ سے ٹرین آپریشن4 روز کیلئے روک رہے:عامرعلی بلوچ

Nov 11, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر) چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ نے کہا ہے کہ سکیورٹی صورتحال اور مسافروں کی حفاظت کے پیشِ نظر کوئٹہ سے ٹرین آپریشن چار روز کیلئے روک رہے ہیں۔ کلیئرنس ملتے ہی کوئٹہ سے آپریشن دوبارہ بحال ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا   اس طرح کا واقعہ ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتا۔ہماری کوئٹہ ڈویژن ٹیم نے واقعہ کے بعد فوری ریسپانس اور ریلیف آپریشن کا آغاز کیا وہ قابل تحسین ہے۔ عامر علی بلوچ نے کہا کہ جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ریلوے انشورنس پالیسی کے مطابق ادائیگی کی جائیگی۔ اس وقت ٹراما سنٹر میں پچاس زخمی داخل ہیں جن کی دیکھ بھال کیلئے ریلوے کی میڈیکل ٹیمیں موجود ہیں۔

مزیدخبریں