لاہور (کلچرل رپورٹر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی وحضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرقی وسطی میں جاری اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے فوری اقدام کریں۔ وہ اپنی وکٹری سپیچ میں کہہ چکے ہیں کہ جنگوں کا خاتمہ کرینگے، وقت آگیا ہے کہ جنگ بندی کیلئے عملاًکام کیا جائے۔ انہوں نے کہاماضی گواہ ہے کہ امریکہ اپنے مفادات کو عزیز رکھتا ہے۔ پاکستانی حکمرانوں کو چاہیے امریکی غلامی کا طوق گلے سے اتار کر ایسی پالیسیاں بنائیں جن سے ملکی وقار میں اضافہ ہو۔