لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی بھٹو شہید ایوارڈ کمیٹی پنجاب کے چیف آرگنائزر چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ 30 نومبر کو ہماری پارٹی کے بانی چیئرمین شہید زوالفقار علی بھٹو نے پیپلز پارٹی جیسی ایک عوامی فلاحی جماعت کی بنیاد رکھ کر پاکستان میں حقیقی تبدیلی کی بنیاد رکھ دی تھی۔عمران خان کی نام نہاد تبدیلی والی حکومت نے یوتھ کے لئے ایک بھی منصوبہ نہیں لگایا تھا۔اس جماعت نے لفظ تبدیلی کو صرف حکومت میں آنے کے لئے استعمال کیا۔