لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) کوئٹہ میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت ملوث ہے حکومت اس حوالے سے عالمی سطح پر اس مسئلے اٹھائے پوری ہلاک شدگان کے غم میں برابر کی شریک ہے یہ بات جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی پروفیسر عبد المجید مولانا حافظ عبد الوہاب روپڑی مولانا شکیل الرحمٰن ناصر اور مولانا حافظ عبد الوحید شاہد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انڈیا کی طرف سے بلوچستان سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی وجہ بھارتی ایجنسیاں ہیں کوئٹہ میں ہونے والے خود کش دھماکہ میں درجنوں ہلاکتیں باعث تشویش ہیں حکومت اور اداروں کو اس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے منہ توڑ جواب دینا چاہیے حافظ عبد الغفار روپڑی نے کہا بھارتی دہشت گردی کو بے نقاب کرنا چاہیے۔آخر میںشہداء کیلئے مغفرت اور لواحقین کو اللہ تعالیٰ صبر جمیل کی دعا کی گئی۔
کوئٹہ دہشت گردی واقعہ کے پیچھے بھارت ملوث ہے:عبدالغفار روپڑی
Nov 11, 2024