لاہور (خصوصی نامہْ نگار ) ٹرمپ کے آنے سے اسلامی دنیا کیلئے کوئی اچھی خبر ہوگی اور نہ ہی اسرائیل کی سرپرستی ختم ہوگی۔سپریم کورٹ کی جانب سے دوسرے نکاح کے حوالے سے فیصلے کو جے یوآئی چیلنج کرے گی اس بات کا فیصلہ جے یوآئی مرکزی مجلس شوری کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔ حکومت یا کوئی ادارہ بھی قرآن و سنت کے خلاف کوئی قانون نہیں بناسکتا۔ یہ باتیں جے یو آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان رائے ونڈ سے واپسی پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا جے یوآائی نے غیر اسلامی قوانین کے خاتمے اور ایسے فیصلوں سے متعلق عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا۔ایک فقہی مجلس قائم کی گئی ہے جس کے چیئرمین مولانا مفتی محمد روزی خان ہونگے۔ جے یو آئی کے زیراہتمام28 نومبر کو سکھر میں باب الاسلام کانفرنس بیاد مولانا عبدالصمد اور علامہ خالد محمود سومرو شہید منعقد ہوگی جبکہ 8 دسمبر کو پشاور میں سرائیل مردہ باد کانفرنس ہو گی جس سے مولانا فضل الرحمن خطاب کرینگے۔