لاہور(نامہ نگار) داتا دربار کے علاقے میں شیش محل روڈ سے 45 سالہ نامعلوم شخص جبکہ کاہنہ کے علاقے میں پرل سوسائٹی سے نامعلوم خاتون کی نعش ملی ہے۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں نعشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونیوالا مرد اور خاتون دونوں نشے کے عادی تھے۔