لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی جبکہ شہر کے گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے جامع پلان تشکیل دیا گیا تھا۔حساس گرجاگھروں اور دیگر اہم مقامات پرپولیس کی اضافی نفری سمیت اسنائپرزتعینات رہے۔ پولیس ٹیموں نے ہائی الرٹ ہو کر سکیورٹی فرائض انجام دیئے۔ لاہور پولیس کے جوانوں نے گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات اور اہم مقامات کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی۔گرجا گھروں، مسیحی و دیگراقلیتی آبادیوں اورحساس مقامات کے گرد سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری رہے۔سپروائزری افسران نے گرجا گھروں ودیگراہم مقامات کے سکیورٹی انتظامات کی خود مانیٹرنگ کی۔ شہر کی داخلی و خارجی چیک پوسٹوں پر آنے جانے والے افراد اور گاڑیوں کی سخت چیکنگ عمل میں لائی گئی۔
اقلیتوں کے مسائل حل کیلئے میثاق سنٹرزمیںکوفوری خدمات فراہم :سی سی پی او
Nov 11, 2024