آئی جی نے ملازمین و اہلخانہ کے علاج کیلئے مزید 18 لاکھ روپے فنڈز جاری کردیئے

Nov 11, 2024

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی بہترین ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا آر پی اوز ، ڈی پی اوز ماتحت فورس کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور ہیلتھ ویلفیئر کے سلسلے میں انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کریں۔ آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع مین خدمات سر انجام دینے والے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 18 لاکھ روپے فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجراء کی منظوری دی۔ مختلف اداروں کیساتھ ایم او یوز کے ذریعے بھی ملازمین کو علاج معالجے کی جدید سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ دریں اثنا ء ڈاکٹر عثمان انور کی زیر ہدایت پنجاب پولیس لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے ان ایکشن ہے۔

مزیدخبریں