فیروزوالہ: کرنٹ لگنے سے نوجوان جان بحق 

Nov 11, 2024

فیروزوالہ( نامہ نگار )لاہورروڈتھانہ فیکٹری ایریا کے قریب واقع آبادی سوامسن کالر کے کھیتوں میں ہارویسٹر مشین محکمہ لیسکو کے بجلی کے پول کے ساتھ لٹکتی ہوئی تاروں سے ٹچ ہوجانے کے باعث ہارویسٹر چلانے والا 35سالہ نوجوان عمران بری طرح جھلس گیا جس کو ریسکیو اہلکاروں نے سی پی آر کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔فیکٹری ایریا پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی۔

مزیدخبریں