فیروزوالہ( نامہ نگار )شاہدرہ کے علاقہ مصطفی آباد نین سکھ میں پراپرٹی کے تنازعہ پر 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ جس کے نتیجہ میں ایک خاتون 55 سالہ شہناز بی بی ہلاک جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔ ملزمان فرار ہو گئے ۔مقتولہ کا اپنے بھائی ملک شہباز سے پیسوں کے لین دین پر جھگڑا ہوا جس پر فائرنگ کے نتیجہ میں خاتون شہناز بی بی ہلاک جبکہ چار افراد عمر فرید ، نبیل ، شہباز اور کاکا شیخ وغیرہ زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا ۔