لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا لاہور پولیس نے گزشتہ ماہ اکتوبرمیں شہر میں سرگرم 213 گینگز کے 470 ممبران کو گرفتار کر کے ان کو جیل بھیجا ہے۔ملزمان نے تفتیش کے دوران 1204 شہر کے مختلف علاقوں میں ہونیوالی وارداتوں کے مقدمات ٹریس ہوئے۔ گرفتار گینگز کے ارکان سے 10کروڑ روپے سے زائد کا لوٹا ہوا مال برآمد کیا گیا۔جس میں 469 موٹر سائیکلیں،ایک کار، 14 رکشے، ایک ٹریکٹر، 422 موبائل فون، سونا اور دیگر قیمتی سامان شامل ہے۔