ریجن پولیس کا کریک ڈائون ،پونے 5 سو ملزم گرفتار،ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا 

فیروزوالہ(نامہ نگار)شیخوپورہ ریجن بھر میں پولیس نے ناجائز اسلحہ کے رکھنے والے افراد کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے تقریبا پونے 5 سو افراد کو حراست میں لے لیا۔ ان کے قبضہ سے بھاری تعداد میں ناجائز اسلحہ بر آمد کر لیا۔ آر پی او شیخوپورہ ریجن اطہر اسماعیل امجد نے میڈیا کو بتایا کہ وزیراعلی کے و یژن محفوظ پنجاب کے مطابق شیخوپورہ، ننکانہ قصور کے اضلاع میں ناجائز اسلحہ کے تقریبا پونے 5 سو مقدمات درج ہوئے ناجائز اسلحہ میں 115 آٹو میٹک رائفلز 285 ،پسٹل،75 کلاشنکوف ، اورہزاروں گولیاں شامل ہیں۔آر پی اواطہر اسماعیل امجد نے بتایا ہے کہ ریجن بھرکہ اضلاع میں قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری رہے گی اور اسلحہ کی نمائش کرنا،اسلحہ لہرانا اور بلا لائسنس اسلحہ رکھنا قانونا جرم ہے۔انہوں نے ڈی پی اوز صاحبان کو ہدایات کی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم کو مزید جاری رکھیں اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کو بھی یقینی بنائیں۔

ای پیپر دی نیشن