لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ پی ایف سی کا وفد 11 نومبر سے پرتگال کے شہر لزبن میں شروع ہونے والی 4 روزہ لزبن گلوبل ایکسپو میں شرکت کرے گا۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے انہوں نے کہا نمائش میں دنیا بھر سے صنعتکار، اختراع کار اور پیشہ ور افراد شرکت کریں گے ہمیں ان کیساتھ صنعت سے متعلق امور اور مستقبل کے رجحانات پر تبادلہ خیال کا موقع ملے گا۔ ایکسپو میں پی ایف سی کی تازہ ترین اور جدید ترین تخلیقات نمائش کے کیے پیش کی جائیں گی اور ان اختراعات کو اجاگر کیا جائے گا جو عالمی منڈی میں در پیش اہم چیلنجز کے حل پیش کرتی ہیں۔ پی ایف سی کا وفد صنعت سے وابستہ عالمی رہنمائوں کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران معلومات کے تبادلے اور نئی شراکت داریوں کیلئے کوششیں کرے گا۔