لاہور( کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں جتنا بیگاڑ پیدا ہو چکا ہے اس کیلئے سرجری نا گزیر ہوچکی ہے ،حکومت معیشت سے جڑے تمام شعبوں میں اصلاحات کا فریم ورک تیار کرائے جس کیلئے اسٹیک ہولڈرز سمیت مقامی اور غیر ملکی معاشی ماہرین کو ذمہ داری سونپی جائے۔اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ ایف بی آر کے اپنے نظام میں سقم موجود ہے اور یہی وجہ ہے کہ لاکھوں افراد جو ٹیکس دینے کی استطاعت رکھتے ہیں وہ ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہوتے۔وفاقی اور صوبائی اداروں میں کوارڈی نیشن ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سے درخواست ہے کہ ٹیکسز کی شرح اور تعداد کم کی جائے جس سے حکومت کی توقعات سے زیادہ ٹیکس آمدن ہو گی۔ ٹیکس چوری روکنے کیلئے ایف بی آر کی استعداد بڑھائی جائے۔
پاکستانی معیشت کی سرجری ناگزیر‘حکومت ٹیکس شرح کم کرے:اشرف بھٹی
Nov 11, 2024