لاہور( کامرس رپورٹر)مرکزی کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن لاہور کے صدر طاہر ثقلین بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ماتحت عملے کودکانداروں کو بلا جواز ہراساں کرنے کے اقدام کی سختی سے روک تھام کے احکامات پر انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہیں، وزیر پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ کے تاجروں سے بلا تعطل اورمضبوط روابط کی وجہ سے دہائیوں کے دیرینہ مسائل حل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایسوسی ایشن کے دفتر میں خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے کیا۔ اس موقع پر سرپرست حاجی طارق فیروز ، چیئرمین رانا منظور، چودھری لیاقت ،سینئر نائب صدورحاجی رمضان ، حاجی نواز، چودھری لیاقت ودیگر موجود تھے۔
تاجروں کو ہراساں ہونے سے بچانے پر وزیراعلیٰ کے مشکور ہیں:طاہرثقلین بٹ
Nov 11, 2024