ہینڈمیڈکارپٹ انڈسٹری حکومتی سرپرستی سے کھویا ہوا مقام پاسکتی ہے:اعجازالرحمن

Nov 11, 2024

لاہور( کامرس رپورٹر)کارپٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے چیئر پرسن اعجاز الرحمان نے کہا ہے کہ ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت مہنگے خام مال‘ لیبر، بلند فریٹ چارجز، ریگولیٹری اداروں کی من مانیوں کے باعثانتہائی نا مساعد حالات سے دوچارہے لیکن ہم اسکی بحالی کیلئے پرعزم ہیں۔اگر حکومتی سرپرستی ملے، ٹیکس بوجھ میں کمی اورمعاونت میسر آئے تو یہ صنعت آج بھی زر مبادلہ میں مزید اضافے کی صلاحیت رکھتی ہے۔  حکومت سے اپیل ہے کہ رواں مالی سال کے مالیاتی ایکٹ میں برآمد کنندگان کیلئے ٹیکس نظام میں کی گئی تبدیلیوں پر دوبارہ غور کیا جائے۔سٹیک ہولڈرز بھی صنعت کی بحالی اور برآمدات کے فروغ کیلئے  اپنی حکمت عملی کو متنوع بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینو فیکچررز اور برآمد کنندگان کے وفد سے ملاقات میںکیا۔ اس موقع پر سعید خان ، قمر ضیاء‘ سعد الرحمان ، فیصل سعید خان ، محمود احمد، بلال احمد بٹ، احمد عرفان، محمد جعفر خالد، شیخ عامر خالد ، عثمان رشید،علی احمد و دیگر موجود تھے۔

مزیدخبریں