چونیاں (نامہ نگار خصوصی) تحصیل بھر میں چونیاں‘ الہ آباد‘ کنگن پور‘ تلونڈی اور سوڈیوال وغیرہ میں کمرشل بنیادوں پر مٹی سپلائی کرنے والی سینکڑوں ٹریکٹر ٹرالیاں آلودگی‘ گندگی اور سموگ پھیلانے کا باعث بن رہی ہیں اور تیز رفتاری کی وجہ سے اکثر حادثات کا سبب بھی بنتی ہیں پنجاب حکومت آلودگی اور سموگ پر قابو پانے اور اپنی ناکامی چھپانے کی بجائے تعلیمی ادارے بند کر رہی ہے جس سے طلباء کے تعلیمی نقصان کا شدید اندیشہ ہے مٹی کی ٹرالیوں سے گرنے والی مٹی اور اڑنے وال گرد سموگ کا باعث بن رہی شہریوں کے لئے سانس لینا بھی دشوار ہو چکا ہے مقامی شہریوں نے ڈی سی قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک پولیس و دیگر متعلقہ اداروں کو سختی سے پابند کیا جائے کہ مٹی کی ٹرالیوں پر ترپال ڈلوائی جائے۔
چونیاں :مٹی سپلائی کرنیوالی ٹرالیوں کے باعث آلودگی میں اضافہ
Nov 11, 2024