اسرائیل انسانیت کا دشمن ہے:محمد عظیم سراء 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ریگل سٹی و گریٹ سٹی کے چیف ایگزیکٹو حاجی محمد عظیم سراء نے کہا ہے کہ تمام سیاسی اور مذہبی قیادت پر مشتمل قومی پلیٹ فارم تشکیل دیا جائے جو پوری دنیا میں جا کر امت مسلمہ کو اسرائیلی جارحیت کے خلاف حکمت عملی کے لیے تیار کرے اسرائیل انسانیت کا  دشمن ہے جسے منہ توڑ جواب دینے کی ضرورت ہے فلسطینی عوام نے اپنی قربانیوں سے فلسطینی اور مسجد اقصیٰ کے کاز کو زندہ رکھا ہے، ہمیں ہر فورم پر فلسطینیوں کی مدد کیلئے عملی کام کرنا ہو گا فلسطینی عوام عالمی سامراج کی غلامی کے طوق کو قبول کرنے کو تیار نہیں اور ہر طرح کی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں فلسطینیوں نے اپنی جانیں قربان کرکے دنیا کو یہ بتادیا ہے کہ اللہ کے نام پر جہاد کرنے والوں کو دنیا کی کوئی طاقت مرعوب نہیں کر سکتی، مظلوم فلسطینیوں کی امداد تمام اسلامی ممالک کے حکمرانوں کی کلیدی ترجیح ہونی چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن