حق اور سچ کا سورج طلوع ہو کر رہے گا:ڈاکٹر اسلم خان 

Nov 11, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پی ٹی آئی کے ضلعی نائب صدر ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ جعلی حکمران جتنی جلد ی بانی پی ٹی آئی کی سیاسی حیثیت کا ادراک کرلیں گے یہ ان کے لئے اچھا ہے ظلم اور جبر نے بالآخر ایک دن ختم ہونا ہے اور حق اور سچ کا سورج طلوع ہو کر رہے گا، ملک میں عوام کی رائے کو کوئی اہمیت نہیں دی جارہی ہے جس سے عوام کے دلوں میں نفرتیں بڑھ رہی ہیں پر امن شہریوں پر طاقت کے استعمال سے سیاسی استحکام نہیں آسکتا ہے،ملکی مفادات کے خاطر عوامی رائے کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے مگر موجودہ حکمرانوں سے اس کی امید نہیں رکھی جاسکتی۔

مزیدخبریں