نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)آوارہ کتوں کے جتھوں نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کر دیاگھروں سے نکلنامحال ہوگیا گورنمنٹ ہائی سکول کے قریب کتے کے کاٹنے سے شہری شدید زخمی ہو گیا۔ شہر اور گردونواح میں آوارہ کتوں کے جھتوں نے خوف پھیلا رکھا ہے۔ انتظامیہ کے علم میں ہونے کے باوجود کتوں کو تلف کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے ۔شہریوںنے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔