قصور (نمائندہ نوائے وقت) حبیب آباد کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ سنگین مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ساتھی فرار ہوگیا۔ تھانہ صدر پتوکی پولیس کو امجد نے واردات کی اطلاع دی ایس ایچ او محمد امین نے ٹیم کے ہمراہ فوری ریسپونڈ کرتے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا۔موٹر سائیکل سوار 2 ملزموں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی ملزمان کی اپنی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہو گیا جس کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، پسٹل اور موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا۔