کامونکی(نمائندہ خصوصی) شادی شدہ خاتون پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں قسطوں پر الیکڑانک مصنوعات فراہم کرنے والی ایک کمپنی کی ملازمہ انیسہ بی بی چندروز قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی۔ لاپتہ خاتون کے ٹیلی فون ڈیٹا سے گزشتہ روز اسکی لوکیشن جی ٹی روڈ پر واقع ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی بتائی گئی ہے۔ایمن آباد پولیس لاپتہ خاتون کے خاوند عدنان اقبال سکنہ وہاڑی کی تحریری درخواست پر مصروف تفتیش ہے۔