کامونکی(نمائندہ خصوصی) ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم ہو گئے۔تھانہ واہنڈو کے علاقہ میں اسد راجپوت سے موٹر سائیکل سوار تین ڈاکو چالیس ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔تھانہ صدر کے علاقہ میں پینسٹھ سالہ پروین بی بی کے کانوں سے نامعلوم ملزم طلائی بالیاں نوچ کر لے گیا۔ جبکہ تھانہ سٹی کے علاقہ میں چور عون حیدر ہوٹل کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چرا کر لے گیا۔ تھانہ ایمن آباد کے علاقہ بشارت ٹاؤن میں چور حسن کھوکھر کی کریانہ شاپ کے تالے توڑ کر دولاکھ روپے مالیتی سامان چرا کر لے گئے۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔