شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مداح اہل بیت و سماجی رہنما میاں افتخارحسین جالندھری نے کہا ہے کہ صنعتوں کی چمنیوں سے اٹھنے والا زہریلا دھواں ٹی بی، کینسر، دمہ، برونکایٹس اور جلدی بیماریاں پھیلانے کا سبب بن رہا ہے قوم کی صحت اور زندگیوں کی خاطر گاڑیوں اور صنعتوں کی فٹنس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، لاکھوں لوگوں کے پاس ایک سے زیادہ گاڑیاں ہیں اور زیادہ تر لوگوں کی گاڑیاں سڑکوں پر چلتی رہتی ہیں ایسا بالکل نہیں ہونا چاہیے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا میاں افتخارحسین جالندھری نے کہاکہ رحمت کی بارش کیلئے پوری قوم دعا کرے ، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ سڑکوں پر دھواں چھوڑنے والی ہر گاڑی کو بند کرنے کو یقینی بنائے جب وہ گاڑی سڑک پر رواں ہونے کیلئے حکومت سے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرلے۔
قوم کی صحت کیلئے صنعتوں کی فٹنس پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا:افتخارحسین
Nov 11, 2024