ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر ننکانہ تسلیم اختر راؤ نے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر شذرہ منصب علی خان کھرل اور ممبر صوبائی اسمبلی آغا علی حیدر خان کے ہمراہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کا دورہ کیا۔ ممبران اسمبلی نے شہر کی پبلک پارکس پر جاری بیوٹیفکیشن کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ ممبران اسمبلی نے شہر کو خوبصورت، کلین اینڈ گرین بنانے کے حوالے ڈپٹی کمشنر ننکانہ محمد تسلیم اختر راو اور انکی ٹیم کی تعریف کی۔اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر شذرہ منصب علی خان کھرل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو بہترین اور سازگار ماحول کی فراہمی موجودہ حکومت کا مشن ہے، وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ننکانہ :ڈاکٹر شذرہ منصب ‘ آغا علی حیدر کا شہر کے داخلی ‘ خارجی راستوں کا دورہ
Nov 11, 2024