مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ایم پی اے مسلم لیگ ن پی پی 176 چوہدری محمد الیاس خاں نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے خصوصی ملاقات کی، اس موقع پرصدر مسلم لیگ ن پی پی 176 مہر علی مہران بھی موجود تھے، ایم پی اے مسلم لیگ ن چوہدری الیاس خاں نے حمزہ شہباز سے ملاقات کے موقع پر حلقہ کے مسائل کو حل کرانے کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی، چوہدری الیاس خاں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میرے حلقہ کے عوام کے بنیادی مسائل پہلی ترجیح میں حل ہوں، پارٹی قیادت سے میری جب بھی ملاقات ہوتی ہے میری پہلی ترجیح حلقہ کے مسائل حل کرنا ہے۔ مسلم لیگ ن کی قیادت وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف ، قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف، میاں حمزہ شہباز شریف دن رات ملک و قوم کو مسائل کے دلدل سے نکالنے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ۔