حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) شہر میں تجاوزات کی بھرمار اور ٹریفک کے بے ہنگم نظام نے شہریوںکا پیدل چلنا بھی محال کردیا ۔ ناخوشگوار واقعات معمول بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق بااثرا فراد اور دکانداروں/تاجروں نے اپنی دوکانوں کے آگے شاہرائوںکی کئی فٹ جگہ پر ناجائز قبضہ جمارکھا ہے ۔اس ناجائز قبضہ کے خلاف انتظا میہ کی جانب سے کئی بارریڈ لائنیں کھینچی گئیں لیکن آج تک ان تجاوزات کو مسمار نہیں کیا جاسکا ہے ۔شہری جب بھی تجاوزات کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں تو انتظامی افسران غریب ریڑھی بانوں اور خوانچہ فروشوں کے خلاف ایکشن کرکے تجاوزات دورکرنے کا ڈھنڈورہ پیٹ کر اپنی کارکردگی کے ڈنکے بجانے لگ جاتے ہیں ۔لیکن حقیقت میں مافیا کی تجاوزات آج تک کسی نے مسمارنہیں کیاگیا۔ جس کی وجہ سے شاہرائوں پر پیدل چلنابھی محال ہوگیا ہے۔اور ان شاہرائوںپر ٹریفک بھی ہمہ وقت جام دیکھائی دیتی ہے۔جس میں سکولوں کے طلبہ وطالبات کے علاوہ خود انتظامی افسران کی گاڑیاں بھی پھنسی نظر آتی ہیں لیکن پس پردہ کام کرنے والے سیاسی ہاتھوں کے اثرورسوخ کی وجہ سے شہر بھر میں تجاوزات کا عمل ٹھس ہوکر رہ گیا ہے۔
حافظ آباد:تجاوزات ، ٹریفک کا بے ہنگم نظام، شہریوںکا پیدل چلنابھی محال
Nov 11, 2024