حکومت کا تعلیمی ادارے بند کرنا آسان ہدف بن چکا ہے:طارق محمود

Nov 11, 2024

گوجرانولہ(نمائندہ خصوصی)حکومت کا تعلیمی ادارے بند کرنا آسان ہدف بن چکا ہے جو کسی صورت مناسب عمل نہیں ، سموگ پیدا کرنے والی فیکٹریاں معمول کیمطابق چل رہی ہیں، حکومت کبھی سموگ،کبھی دھرنے،دہشت گردی،موسم گرما،موسم سرما کے نام پر صرف تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا حکم صادر کردیا جاتاہے۔پرائیویٹ سیکٹر حکومت کا اہم اسٹیک ہولڈر ہے جو میٹر ک کے بہترین نتائج کیساتھ لٹریسی ریٹ بڑھانے میں کردار ادا کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر طارق محمود مغل، پروفیسر زبیرسعید،چوہدری عاصم رفیق،ارشداقبال شیخ، عمران یعقوب، سلیم کھوکھرو دیگر نے جناح ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز کے اجلاس سے خطاب کرتے کیا۔

مزیدخبریں