پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن میں یوم اقبال کی مناسبت سے تقریب

لندن +قلعہ دیدار سنگھ(عارف پندھیر /حسیب پندھیر)پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن میں یوم اقبال کی مناسبت سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ مہمان خصوصی وائس چیئر پرسن پنجاب او پی سی بیرسٹر امجد ملک تھے۔ کمشنر پنجاب او پی سی مرزا نصیر عنایت، ڈائریکٹر جنرل فیصل فرید، سیکرٹری انٹرنیشنل افیئرز (ن)لیگ  نور الحسن تنویر،صدر ن لیگ ترکیہ میر ابرار احمد بٹ اور پنجاب او پی سی افسران کے علاوہ اوورسیز پاکستانیوں نے شرکت کی۔  بیرسٹر امجد ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصور پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے مسلمانان ہند میں آزادی اور حریت کا جذبہ بیدار کیا۔پاکستان کا قیام اقبال کے خوابوں کی زندہ و جاوید حقیقت ہے۔انہوں نے پنجاب او پی سی افسران کو علامہ اقبال کے افکار کی روشنی میں اسی جذبے اور لگن سے کام کرنے کی تلقین کی تاکہ دیار غیر میں بسنے والے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو فوری حل کرنے کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔بعد ازاں وائس چیئر پرسن بیرسٹر امجد ملک نے پنجاب او پی سی افسران کے ہمراہ یوم اقبال کی خوشی میں کیک کاٹا، تقریب کے اختتام پر ملکی ترقی، خوشحالی و استحکام کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن